ایک فرعون پنجاب میں اور دوسرا سندھ میں بیٹھا ہے: عمران خان

05:39 PM, 5 Apr, 2018

نواب شاہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے ساتھ جتنا ظلم ہوا ہے، کسی اور صوبے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

نواب شاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگ ترکی کے حوالے سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، حکمرانوں نے سندھ کے لوگوں کو غلام بنا رکھا ہے۔ یہ لوگ تھانوں کے ذریعے لوگوں پر ظلم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا پیسہ سندھ سے چوری کر کے باہر منتقل کیا گیا۔ کیا اندھیری رات کے خاتمے کیلئے آپ لوگ میرا ساتھ دیں گے۔ نیا پاکستان اب بننے والا ہے۔ ایک فرعون پنجاب میں اور دوسرا سندھ میں بیٹھا ہے۔

اس سے پہلے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا تھا کہ الیکش میں چند دن رہ گئے ہیں ایسے موقع پر شہباز شریف کے منہ سے آرمی چیف کی تعریف سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے تعریف کی آڑ میں جنرل باجوہ سے نوکری کی درخواست کی ہے۔

مزیدخبریں