انڈونیشیا میں زہریلی شراب پینے سے اٹھائیس افراد ہلاک

03:40 PM, 5 Apr, 2018

جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مقامی میڈیا کے مطابق ناقص شراب پینے سے 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی اخبار ’کومپَس‘ نے پولیس کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ افراد مقامی طور پر تیار کردہ سستی شراب پینے سے بیمار ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر یہ زہریلی شراب بیچنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں ہر سال آلودہ شراب پینے سے درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں