لوئر دیر: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان کے آنے سے سیاست میں شرافت ختم ہو گئی ہے اور کرپشن پر بات کرنے سے پہلے اپنا گھر صاف کریں۔ صبح کی بات سے دوپہر اور دوپہر کی بات سے رات کو مکر جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کیلئے ہر وقت تیار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خیبرپختونخوا کو نظر انداز کیا گیا اور تحریک انصاف کے کارکن سینیٹ انتخابات میں بکے مگر پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں بکنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف ثبوت نہیں۔ ووٹ بیچنے والے ارکان کو بلایا جائے اور ان سے حلف لیا جائے۔
اسفند یار والی نے نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا سی پیک میں خیبرپختونخوا کو نظرانداز کیا گیا اور سی پیک کا نام پاک چائنا کوریڈور کے بجائے چائنہ پنجاب کوریڈور رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کو ملک کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے، خواجہ آصف
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو میں نے کہا بھی تھا کہ قبائلی عوام کو ان کے حقوق دیں لیکن انہوں نے نہ مانی۔ وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ آئین میں فوری طورپر ترمیم کی جائے اور فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنایا جائے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں