جازان:حوثیوں کی جانب سے جازان کی طرف فائر کئے گئے میزائل کو سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضاءمیں ہی تباہ کردیا ۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق جازان پر داغا جانے والا یہ میزائل یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا گیا تھا جس کو فضاءمیں ہی بروقت تباہ کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں 35 سال بعد پہلا سینماگھر کھول دیا جائے گا
عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ یہ میزائل حملہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی خودمختاری پر حملوں کے سلسلے ہی کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب اتحاد یمن کی تمام بندرگاہوں سے امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
ترکی المالکی نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں اور بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کا خیر مقدم کیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق حوثی ملیشیا نے 107 راکٹ فائر کئے مگر میزائل شکن سعودی سسٹم کے ذریعے ان تمام حملوں کے خلاف کارروائیاں موثر ثابت ہوئی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں