ممبئی : کشمیر یوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے پر بھارتی سابق کپتان کپیل دیو نے شاہد آفریدی کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔جب صحافیوں نے شاہد آفریدی کے ٹویٹ سے متعلق سابق کپتان کپیل دیو سے سوال کیا تو انھوں نے تعصب میں گمبھیر سے بھی دوہاتھ آگے بڑھتے ہوئے الٹا سوال کرڈالا کہ ’آفریدی کون ہے؟ہم کیوں اس کو اہمیت دے رہے ہیں، ہمیں ایسے لوگوں کو بالکل اہمیت نہیں دینا چاہیے‘۔
یہ بھی پڑھیں:آپ کا ملک ہمیشہ آپ کا سب سے پہلا انتخاب ہوتا ہے : ویرات کوہلی
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اتوار کو فائرنگ کر کے 17 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی جبکہ مختلف حصوں میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا۔ اس بربریت پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
Appalling and worrisome situation ongoing in the Indian Occupied Kashmir.Innocents being shot down by oppressive regime to clamp voice of self determination & independence. Wonder where is the @UN & other int bodies & why aren't they making efforts to stop this bloodshed?
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 3, 2018
اس ٹویٹ کے فورابعد شاہد آفریدی کے خلاف بھارتی میڈیا نے مہم چلاتے ہوئے انہیں برا بھلا کہنا شروع کردیا اور سابق بھارتی اوپنر گوتم گھمبیر بھی اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔
Media called me for reaction on @SAfridiOfficial tweet on OUR Kashmir & @UN. What’s there to say? Afridi is only looking for @UN which in his retarded dictionary means “UNDER NINTEEN” his age bracket. Media can relax, @SAfridiOfficial is celebrating a dismissal off a no- ball!!!
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) April 3, 2018
گوتم گمبھیرنے ٹوئٹر پر شاہدآفریدی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ”آفریدی یو این کو ڈھونڈ رہے ہیں اور آفریدی کی ڈکشنری میں یو این انڈر 19 ہے جوکہ انکی عمر کی بھی حد ہے، میڈیا پرسکون رہے، آفریدی نو بال پر وکٹ کا جشن منارہے ہیں“ ۔
یہ بھی پڑھیں:سات مایہ ناز کرکٹرز جن کی شادی بھارتی خواتین سے ہوئیں
آفرید ی کے اس بیان پر بھارتی میڈیا نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے اس بارے میں ان کے خیالات جاننے کے لیے بھارتی میڈیا نے جب ویرات کوہلی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کسی خاص مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کر نا ہر شخص کا اپنا ذاتی انتخاب ہوتا ہے۔جب تک مجھے کسی واقعے کے بارے میں مکمل معلومات نہ حاصل ہوں میں اس پر بات نہیں کروں گا تاہم آپ کا ملک ہمیشہ آپ کا سب سے پہلا انتخاب ہوتا ہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں