بھارتی کامیڈی اداکار جونی لیور اظہر رنگیلا اور ہنی البیلا کے مداح نکلے

12:47 PM, 5 Apr, 2018

ممبئی :بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار جونی لیور بھی پاکستانی کامیڈین اداکار اظہر رنگیلا اور ہنی البیلا کے مداح نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:ہرن شکار کیس، سلمان خان کو 2 سال قید کی سزا

تفصیلات کے مطابق جانی لیور نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی کامیڈین اداکار اظہر رنگیلا اور ہنی البیلا نجی ٹی وی کے پروگرام میں خوبصورتی سے گلوکار مہدی حسن کی پیروڈی کرتے ہیں۔جگت بازی کے دوران ان کا ایسا ایکٹ کرنا انتہائی خوبصورت ہے ،میں ان کی اداکاری سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ دونوں بلاشبہ بڑے فنکار ہیں اور میں ان کا فین ہو گیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

خیال رہےکہ ایک بھارتی بالی ووڈ اداکار ہے جو اپنی قابل ذکر مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے مشہور ہے۔ جونی لیور بھارت میں طربیہ وقوف کا پہلا کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکار کمال راشد خان کینسر کے عارضے میں مبتلا

جونی لیور تیرہ بار فلم فیئر اعزاز برائے بہترین مزاحیہ کردار کے لیے نامزد ہوئے  اور دو بار یہ اعزاز حاصل کیا، جو ان کو فلموں دیوانہ مستانہ اور دولہا راجہ  میں اداکاری پر دیا گیا۔ جونی نے 1984ء میں فلموں میں کام شروع کیا اور تین سو سے زائد بالی ووڈ کی فلموں میں کام کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں