لاہور: ایف آئی اےنے کارروائی کرکےانسانی اسمگلنگ کےالزام میں ملکہ ترنم نورجہاں مرحومہ کےپوتےکوگرفتارکرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق نورجہاں کے پوتے فخرامام رضوی کے خلاف جاوید خان نامی شخص نے درخواست دی تھی کہ انہوں نے اس سے بیرون ملک بھجوانےکاکہہ کرلاکھوں روپے بٹورے ہیں۔
ایف آئی اے نے کارروائی کرکے فخرامام رضوی کو گرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیا ہے۔
فخرامام رضوی کے خلاف تھانہ سمن آباد میں بھی فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔پولیس نے ایف آئی اے سےپہلےفخرامام رضوی کوحراست میں لیاتھا۔ ضمانت ہونے پر فخرامام رضوی کوچھوڑاجارہاتھا کہ اسی دوران ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کرلیا۔