یوٹیوب پر انتہاپسندی و نفرت انگیز اشتہارات کی حقیقت سامنے آگئی

سان فرانسسکو: انٹرنیٹ کی مایہ ناز ویڈیو ویب سائٹ پر نازی انتہاپسندی، دہشت گردی اور عسکریت پسندی سے متعلق وڈیوز والے اشتہارات لگائے جانے پر گوگل نے وضاحت پیش کر دی ۔

08:07 PM, 5 Apr, 2017

سان فرانسسکو: انٹرنیٹ کی مایہ ناز ویڈیو ویب سائٹ "یوٹیوبٗ" پر نازی انتہاپسندی، دہشت گردی اور عسکریت پسندی سے متعلق وڈیوز والے اشتہارات لگائے جانے پر گوگل نے وضاحت پیش کر دی ۔
مایہ ناز سرچ انجن کوگل کے مطابق ان کی ذیلی وڈیو ویب سائٹ یوٹیوب پر دہشت گردی، انتہاپسندی اور نفرت انگیز اشتہارات خود کار مشینیں لگا رہی ہیں۔گوگل نے جارحانہ اشتہارات شائع ہونے پر معزرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ اشتہارات کو ہٹاکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔گوگل نے سمارٹ مشینوں کی جانب سے ازخود یوٹیوب پر اشتہارات لگائے جانے کے بعد اپنے مصنوعی ذہانت کے منصوبوں کو مزید موثر کرنے اور سمارٹ مشینوں کی نگرانی بھی سخت کردی۔
خیال رہے کہ یوٹیوب پر گزشتہ ماہ کم سے کم 250 سے زائد کمپنیوں کے وڈیوز میں نازی انتہاپسندی، دہشت گردی اور عسکریت پسندی سے متعلق وڈیوز والے اشتہارات لگائے گئے تھے۔جن ممالک میں یہ اشتہارات دکھائے گئے ان میں برطانیہ سرفہرست تھا، جب کہ جن کمپنیوں کے وڈیوز پر یہ اشتہارات لگائے گئے ان میں سے زیادہ تر کمپنیوں کا تعلق بھی برطانیہ سے ہی تھا۔انتہاپسندی اور عسکریت پسندی سے متعلق جارحانہ اشتہارات کو یوٹیوب پر چلائے جانے کے بعد برطانوی قانون سازوں نے گوگل کو وضاحت کے لیے طلب کیا تھا۔

مزیدخبریں