لاہور: بھارتی تعصب پسندی انتہا کو پہنچ گئی ، بھارت کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی کرکٹر اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ کو آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے خارج کر دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل 2017ء کیلئے پاکستانی کمنٹیٹرز کو ایک بار پھر نظرانداز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ رمیز راجہ آئی پی ایل کمنٹری ٹیم کا باقاعدہ حصہ رہے ہیں لیکن پی ایس ایل میں سفیر بننے پر انہیں مسلسل دوسرے سال آئی پی ایل میں کمنٹری کیلئے نہیں بلایا گیا۔