ممبئی:اداکارہ دپیکا پدوکون نے کہا ہے کہ انہوں نے گورے پن کےلئے کوئی سرجری نہیں کروائی۔
ان کے بارے میں خبریں ہیں کہ انہوں نے گورا ہونے کیلئے فئیرنس ٹریٹمنٹ لی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنے رنگ کے حوالے سے کوئی احساس کمتری نہیں کہ سرجری کا سہارا لیں۔