لاہور: محکمہ ریلوے کا گاڑیوں کے شیڈیول سے متعلق اہم اعلان سامنے آگیا، گاڑیوں کا نیا ٹائم ٹیبل15 اپریل کو جاریکیا جائے گا۔ نئے ٹائم ٹیبل میں کئی گاڑیوں کے نئے سٹاپ مقرر کئے جانے اور کئی کو بند کئے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ ریلوے نے کندیاں سے سرگودھا چلنے والی کندیاں ایکسپریس کو چلانے کا اعلان کیا تھا مگر تاحال اس کے آثار نظر نہیں آرہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے عوام کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں میں اضافہ کرنے میں تاحال ناکام نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔