دبئی: دبئی میونسیپلٹی نے اسلامی ہوٹلوں کے لئے نئی شرائط لاگو کی ہیں۔ دبئی میونسیپلٹی کی جانب سے جاری کردہ نئی شرائط میں کنسٹرکشن کی تفصیل بھی بیان کی گئی ہے۔
دبئی میونسپیلٹی کے ترجمان علی ملا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی شرائط کے مطابق بین الاقوامی معیار کے کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلامک ہو ٹل کے تمام کھانے مکمل طور پر حلال ہونے چاہیں اس کے علاوہ رقوم کا لین دین بھی اسلامی قوانین کے عین مطابق ہو۔ اس کے علاوہ نئے قوانین میں کنسٹرکشن کے تمام اصول بھی موجود ہیں۔
علی ملا نے کہا کہ اسلامک ہوٹلز میں نئے قوانین کے نفاظ سے ہماری ثقافت کو بھی فروغ ملے گا۔