بیدیاں روڈ دھماکے کے شہدا کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

05:20 PM, 5 Apr, 2017

لاہور: بیدیاں روڈ دھماکے میں فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے شہید اہلکاروں حوالدار ریاض، لانس نائیک ارشاد، سپاہی اویس اور سپاہی عبدالرحمان کی نمازہ جنازہ ایوب اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی۔

نمازہ جنازہ میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، آئی جی پنجاب پولیس، سی سی پی او، میئر لاہور، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ عسکری حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازہ جنازہ کے بعد جوانوں کے جسد خاکی قومی پرچم میں لپیٹ کر تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے لاہور میں بیدیاں روڈ پر مانا والا سٹاپ کے قریب مردم شماری کرنے والی ٹیم کی وین کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔ دھماکے میں 4 جوانوں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں