لاہور: دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیسٹ ٹیم کےانتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی آج کپتان مصباح الحق سے مشاورت کرے گی.ٹیم کا اعلان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے.تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی. مصباح الحق سے بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے تاہم یہ ان کا آخری دورہ ثابت ہوگا۔
شہریارخان نے کہا کہ بنگلا دیش نے ایمرجنگ ٹیم بھیجنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے اور بنگلا دیش بورڈ کا اصل مسلہ سیاسی ہے لیکن وہ سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کرتا ہےجب کہ بھارتی بورڈ کو بھی بتا دیا ہے کہ سیریز نا کھیلنے پر قانونی کاروائی ہو گی.
مصباح الحق کی ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری سیریز کھیلیں گے ، شہریار خان
05:15 PM, 5 Apr, 2017