دہشتگردی کی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں: آصف باجوہ

05:08 PM, 5 Apr, 2017

کراچی: چیف کمشنر مردم شماری آصف باجوہ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ سکیورٹی انتظامات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ دہشتگردی کی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ حساس علاقوں کو کورڈن آف کرنے سے متعلق لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ مردم شماری کے عمل میں ہمارے ساتھ 44 ہزار فوجی کام کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کسی گھر میں نمبر نہیں لگا تو اپنی شکایت درج کرائیں۔ واضح رہے لاہور میں بیدیاں روڈ پر مانا والا سٹاپ کے قریب مردم شماری کرنے والی ٹیم کی وین کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔ دھماکے میں 4 جوانوں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں