ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی انر جی سے بھرپور خوش شکل اور کیمرے کیلئے ہر وقت تیار رہنے والی اداکارہ کی بات کی جائے تو یقینی طور پر کرینہ کپور خان کا نام ذہن میں آتا ہے۔کرینہ کا شمار نہ صرف بولی وڈ کی بہترین اداکاراوں میں ہوتا ہے بلکہ انہوں نے ان تمام مفروضات کو غلط ثابت کردیا ہے جو ایک حاملہ خاتون کے حوالے سے سماج میں رائج ہیں ۔
انہوں نے نہ صرف دوران حمل کام کیا بلکہ ان کا انداز ایسا تھا جیسے انہیں لوگوں اور دنیا کی باتوں کی کوئی پرواہ ہی نہ ہو۔انڈین ایکسپریس کے مطابق بومبے ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کا اپنے او پر اٹھنے والے سوالات کے جواب میں کہنا تھا کہ “میرے،سیف اور بیٹے تیمور متعلق جو بھی کہا گیا ہے وہ سب میں نے سنا ،کیونکہ میں اور میرے شوہر نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا کوئی جواب نہیں دیا اس لیے لوگوں نے ہمارے بیٹے سے متعلق جو دل میں آیا وہ کہہ دیا۔انہوں نے غصے میں کہا کہ میں اپنے بیٹے تیمور سے بہت محبت کرتی ہوں اور یہ بات مجھے لوگوں کو چیخ چیخ کر بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔