مصر میں3 ہزار 7 سو سال پرانا اہرام دریافت کرلیاگیا

01:29 PM, 5 Apr, 2017

صنعا:مصر میں ماہرین آثار قدیمہ نیتین ہزار سات سوسال پرانا اہرام دریافت کیا ہے ۔مصرکے ماہرین آثار قدیمہ نے قاہرہ کے قریب واقع شہر دشہور کے مضافات میں فراعنہ کے قبرستان میں نئے اہرام کا پتہ لگایاہے۔

اندازے کے مطابق یہ اہرام مصر کے تیرہ فرعون کے قبیلے سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی تاریخ17 یا18 صدی قبل مسیح سے پرانی ہے۔مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ اہرام کا کچھ حصہ صحیح و سالم ہے۔

مصر میں 123 اہرام ہیں، جن میں سے سب سے پرانا گیزہ نامی اہرام ہے جسے 4500 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا

مزیدخبریں