لاہور: لاہور میں لگے تربیتی کیمپ میں بولنگ کوچ مشتاق احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ٹیسٹ ٹیم کافی مضبوط ہے۔ ٹیم میں یاسر شاہ اور شاداب خان جیسے اچھے سپنرز ہیں سلیکشن کمیٹی اور ٹیم کا فوکس ہے کہ دو لیگ سپنرز بھی اکٹھے کھیل سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مڈل اوورز میں وکٹس لینے والے باؤلرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ مصباح اور کھلاڑیوں کا ٹارگٹ ہو گا کہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ میچ جیت سکیں۔
یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس سیریز میں فوکس ہو کے پازیٹو کرکٹ کھیلنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاداب کے آنے سے کوئی پریشر نہیں ہے۔
یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا فٹنس ٹیسٹ پاس کیا ہے اور پی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس رہی جسے مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں