پنڈی بھٹیاں: پولیس نے جعلی پیروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کردیا۔ 2 جعلی پیروں سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران گرفتار ہونے والے جعلی پیروں کی تعداد 16 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں جعلی پیروں کے خلاف کارروائی شروع ہونے کے بعد پنڈی بھٹیاں میں بھی گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران گرفتار ہونے والے جعلی پیروں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ٹارگٹڈ آپریشن انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔دیگر ملزمان میں اشتہاری اور منشیات فروش بھی شامل ہیں
پنڈی بھٹیاں2 ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے مقدما ت درج کر لئے گئے ہیں۔