ایکواڈور،معذور شخص ملک کا صدر منتخب ہو گیا

12:37 PM, 5 Apr, 2017

لندن: جنوبی امریکا کے جمہوری ملک ایکواڈور میں جسمانی معذور شخص حالیہ انتخابات میں ملک کا صدر منتخب ہو گیا،گذشتہ دو دہائیوں سے وہیل چیئر پر چلنے والا لنین مورینو حال ہی میں ہونے والے صدراتی انتخابات میں ملک کے صدر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔


کسی بھی معذور شخص کا کسی بھی ملک کے صدر منتخب ہونا اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے۔رپورٹ کے مطابق64سالہ مورنیو بیس سال قبل گولیان مار کر زخمی کردیا جب وہ اپنی بیوی کے ہمراہ ایک ہوٹل سے کھانا خرید رہے تھے۔


اس فائرنگ کے نتیجے مورینو کا دھڑ مفلوج ہو گیا تھا۔ اس کے بعد وہ مکمل مفلوج ہو گئے۔مورینو نے اس مفلوجی کے دوران دس کتابیں تالیف کی ہیں،انہیں اقوام متحدہ میں معذوروں کا سفیر مقرر کیا تھا۔آج وہ اپنے ملک کے صدر بلکہ پوری دنیا میں واحد معذور صدر ہیں

مزیدخبریں