خاران: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

12:22 PM, 5 Apr, 2017

خاران: ذرائع کے مطابق خاران میں گواش کےعلاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے نہتے مزدروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چاروں مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے مزدور خاران یک مچھ روڈ پر تعمیراتی کام کر رہے تھے۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاہم لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں نہتے مزدروں کو نشانہ بنایا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں