خاتونِ اول ملانیہ ٹرمپ کی نیو یارک میں سیکیورٹی حکام کو مہنگی پڑنے لگی

12:03 PM, 5 Apr, 2017

نیو یارک: نیو یارک حکام خاتونِ اول کے سیکیورٹی اخراجات سے پریشان ہو گئے۔ وائٹ ہاؤس منتقل ہوں یا نیو یارک میں اپنی سیکیورٹی کے اخراجات خود برداشت کریں۔ ملانیہ ٹرمپ کے خلاف دائر کی گئی آن لائن پٹیشن پر 5 لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کر دیے۔

پٹیشن میں ملانیا ٹرمپ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ نیویارک سٹی سے وائٹ ہاؤس منتقل ہوں یا پھر ٹرمپ ٹاور میں اپنی سیکورٹی پر اٹھنے والے اخرجات خود ادا کریں۔ امریکی صدر کی اہلیہ اور بیٹے کی سیکورٹی پر مجموعی طور پر سالانہ پچاس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

پیٹشن میں کہا گیا ہے کہ نیو یارک میں واقع ٹرمپ ٹاور میں خاتون اول کی حفاظت کے لیے ایک بہت بڑی رقم ادا کر رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں