صدر، وزیراعظم اور سیاسی رہنماؤں کی بیدیاں روڈ پر خودکش دھماکے کی شدید مذمت

11:47 AM, 5 Apr, 2017

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں بیدیاں روڈ پر خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاک فوج کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مردم شماری کے دوران اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے پاک فوج کے اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گرد اس طرح کے بزدلانہ وار کر کے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صدر ممنون حسین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ہے۔

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد شاہ نے بھی لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگرد ہماری ترقی اور ہمارے ملک کے دشمن ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں