حدیقہ کیانی کے گیت ”کملی دا ڈھولا“ نے دھوم مچا دی

11:13 AM, 5 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: حدیقہ کیانی کے نئے صوفی سرائیکی گیت”کملی دا ڈھولا“ نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی ہے۔حدیقہ کیانی نے اپنے موسیقی البم پروجیکٹ”وجد“ کا اعلان کیا تھا جس میں وہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسیقی کے ورثہ کے احیاءاور بقاء سے متعلق موسیقی ترتیب دیں گی۔ اس سلسلے میں انھوں نے گذشتہ دنوں پہلا چیپٹر”کملی دا ڈھولا“ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جاری کیا۔
جاری کردہ اعلامیہ میں حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس گانے کے تمام ساز لائیو ریکارڈ کیے گئے ہیں اور کوئی بھی مشین ساز شامل نہیں کیا گیا،گانے کی کمپوزیشن بھی خود حدیقہ کیانی نے تیار کی ہے جب کہ اس کا میوزک عرفان کیانی نے ترتیب دیا ہے۔
گیت کا آغاز بابا بلھے شاہ کی شاعری سے کیا ہے۔ اس گیت کی ریلیز پر حدیقہ کا کہنا ہے کہ بچپن میں موسیقی کے مقابلوں میں یہ گیت گایا کرتی تھی، بچپن سے ہی اس فوک گیت کے ساتھ محبت کے رشتہ میں گرفتار تھی۔

مزیدخبریں