اسلام آباد،راولپنڈی اور ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار بنادیا

11:03 AM, 5 Apr, 2017

اسلام آباد:اسلام آباد،راولپنڈی اور ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔گزشتہ رات کی طوفانی ہوائوں سے نظام زندگی متاثر ہوا ، گرمی کی شدت میں کمی آگئی ، متعدد درخت ، ٹریفک سگنلز جڑ سے اکھڑ گئے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا ،مری ، گلیات ، سوات ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بادل جم کر برسے ۔اسلام آباد میں گذشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش اور طوفانی ہواوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے ۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں بادلوں کے ڈیرے تو کہیں ہلکی ہلکی دھوپ چھائی رہی ۔ گر می کی شدت میں کمی آ گئی ،گرمی کا زور بھی کم ہوگیا ، مری ، ایبٹ آباد ، سوات اور مانسہرہ میں گذشتہ روز موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔
راولپنڈی ، اسلام آباد میں موسلادھار بارش اور طوفانی ہواوں نے نظام زندگی درہم برہم کیا ،ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی سے کئی درخت ، ٹریفک سگنلز اور سائن بورڈ زمین بوس ہو گئے ، کئی شاہراہوں پر سیلابی صورتحال بھی پیدا

مزیدخبریں