نئی دہلی:بھارت کی انتہا پسند حکومت نے انسانیت اور مسلم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے میانمار کے مظلوم اور بے یارمددگار مسلمانوں کو ملک بدر کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکرٹری داخلہ راجیو میریشن کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا س میں وادی کشمیر کی جانب سے کشمیر وادی میں موجود روہنگیا مسلمانوں کو نکالنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔
اس وقت روہنگیا مسلمان سامبا اور جموں کے اضلاع میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔اجلاس کو منعقد کرنے کا مقصد کہ روہنگیا مسلمانوں کو شناخت کرکے ملک بدر کیا جائے اس وقت وادی میں دس ہزار روہنگیا مسلمانوں کی موجودگی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارت کا دس ہزار روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
10:32 AM, 5 Apr, 2017