لاہور:لاہور کے 50 مفتیان نے جعلی پیروں کے خلاف فتوی جاری کر دیا ہے جس میں جعلی پیروں اور گدی نشینوں کے خلاف قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں منعقد ہونے والے علمائے کرام کے ایک اجلاس میں 50 مفتیان کرام نے سانحہ سرگودھا کے تناظر میں فتوی جاری کیا ہے۔
فتوی میں کہا گیا ہے کہ حکومت جعلی پیروں کے خلاف فوری ایکشن لے اور محکمہ اوقاف تمام جعلی پیروں کے خلاف سزائیں سخت کرے۔ فتوے میں قرار دیا گیا ہے کہ ایسے پیر کی بیعت درست نہیں جو خلاف شریعت کام کرے۔ مفتیان کرام کی جانب سے حکومت کو مستند گدی نشینوں پر مشتمل شریعہ بورڈ بنانے کی