دبئی :متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں غیرملکیوں کیلئے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز ہوگیا ہے۔ویزا ایمنسٹی اسکیم قانونی طور پر داخل ہونے لیکن ویزا تجدید نہ کرانے والوں کیلئے ہے۔
اب نہ نئے اماراتی ویزے لینے پر پابندی ہے اور نہ ہی ٹریول بین (Ban)، نہ بھاری جرمانے کا خوف کریں۔
اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو پُرکشش آفر دی کہ خود کو قانونی رہائشی بنوائیں۔
متحدہ عرب امارات میں ویزا ایمنسٹی اسکیم پر کیمپ لگ گئے۔ ایمنسٹی کیمپ سے وطن واپسی کا پروانہ لیں یا نئی نوکری، کیمپ میں سہولت موجود ہے۔