”لیلیٰ  میں  لیلیٰ“ پررقص، ماہرہ خان کی اداؤں نے پرستاروں کو دیوانہ بنادیا

  ”لیلیٰ  میں  لیلیٰ“ پررقص، ماہرہ خان کی اداؤں نے پرستاروں کو دیوانہ بنادیا

کراچی : ماہرہ خان نے  گانے " لیلیٰ میں لیلیٰ" پر رقص کرکے  پرستاروں کو دیوانہ بنادیا۔ ماہرہ  نے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو  ان کوپرستاروں کی طرف سے   تعریفی کمنٹس ملنا شروع ہوگئے۔ 

وائرل ہونے والی ویڈیو کو ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جہاں سے اسے دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا۔مختصر ویڈیو میں اداکارہ اور ان کے ساتھیوں کو مختلف انداز میں جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے  دیسی انداز میں ٹھمکا لگا کر قاتلانہ ادائیں دکھا کر میلا لوٹا۔زیادہ تر صارفین نے ماہرہ خان کی جانب سے جلوے بکھیرنے کو سراہا اور انہیں نہ صرف خوبصورت قرار دیا بلکہ انہیں سپر سٹار بھی کہا۔

مصنف کے بارے میں