سنیپ چیٹ کے صارفین کے لیے خوشخبری،  بڑی تبدیلی کردی گئی

05:33 PM, 4 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:سنیپ چیٹ کے صارفین کے لیے خوشخبری،  بڑی تبدیلی کردی گئی ۔سنیپ چیٹ  جلد ہی چیٹ تھریڈز کے ساتھ   اشتہارات پوسٹ کرنا شروع کرے گا۔

 رپورٹ کے مطابق مختلف عالمی برانڈز کی جانب سے یہ سپانسرڈ سنیپس  کے مرکزی چیٹ ٹیب میں بغیر پڑھے ہوئے پیغامات کے طور پر ظاہر ہوں گے ۔یہ پہلا موقع ہے جب سنیپ  اپنی ایپ کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے حصے میں اشتہارات دکھائے گا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ سپانسرڈ سنیپ کو کھولے بغیر اس سے چھٹکارا حاصل کرنا کتنا آسان ہوگا، یا اگر ایسا کرنا ممکن بھی ہوگا یانہیں۔  یادرہےعالمی سطح پر 850 ملین سے زیادہ ماہانہ صارفین تک  رسائی  کے باوجود سنیپ چیٹ کی کمائی ذریعہ یعنی اشتہارات اب بھی اپنے مدمقابل یعنی  میٹا سمیت اپنے  دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے مقابلے میں اب بھی  کم ہیں ۔ سنیپ بھی اب بھی منافع بخش نہیں ہے۔

مزیدخبریں