"لاپتہ لیڈیز" جاپان پہنچ گئیں

ممبئی :"لاپتہ لیڈیز" جاپان پہنچ گئیں۔بالی وڈ کی معروف ہدایتکارہ کرن راؤ نے جاپانی زبان میں ٹریلر کے ساتھ اپنی سپر ہٹ فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو جاپان میں ریلیز کرنے کا اعلان  کیا  ہے ۔"لاپتہ لیڈیز" 4 اکتوبر 2024 کو جاپان میں ملیں گی۔

واضح رہے کہ رواں سال یکم مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کو عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیاتھا۔یہ فلم بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پر بنائی گئی ہے جس میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو اور نیتانشی گوئل نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کی دلہن ٹرین سفر کے دوران گُم ہوجاتی ہے اور وہ گھونگھٹ کی وجہ سے دوسری دلہن کو اپنے ساتھ گھر لے آتا ہے۔بھارت کے دیہی علاقوں کی سادگی اور بھولے پن کے پسِ منظر میں بنائی گئی اس فلم کو ریلیز کے پہلے دن سے ہی خوب پذیرائی ملی ہے، فلم کو 26 اپریل کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں