"پاکستان کے شہریوں کو طویل  لوڈشیڈنگ کا سامنا کیوں؟"، آصفہ بھٹو نے  قومی اسمبلی میں سوال اٹھادیا

04:30 PM, 4 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد:  ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو  نے  قومی اسمبلی میں ملک میں جاری طویل لوڈ شیڈنگ کے بارے میں سوال اٹھا دیا ہے۔ 

 قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آصفہ بھٹو نے سوال اٹھایا کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار استعمال سے زیادہ ہے مگر اس کے باوجود بھی پاکستان کے شہریوں کو طویل گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کیوں کرنا پڑرہا ہے؟۔

اس سوال  کا  جواب وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے دیا اور لوڈشیڈنگ اور بجلی کی پیداوار پر مکمل وضاحت کی۔ اس کے ساتھ ہی اعظم نذیر تارڑ کے جواب پر خاتون اول آصفہ بھٹو نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزیدخبریں