زیادتی کرنے والے  کے لیے سزائے موت کا قانون منظور

 زیادتی کرنے والے  کے لیے سزائے موت کا قانون منظور

 کولکتہ:زیادتی کرنے والے  کے لیے سزائے موت کا قانون منظور کرلیاگیاہے۔   بھارتی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی نے ایک ایسے قانون کو منظور کرلیا جس میں جنسی زیادتی کے ملزم کو عمر قید یا پھانسی کی سزا دی جا سکتی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں جنسی زیادتی کی سزا کو 10 سال سے بڑھا کر عمر قید یا پھانسی کردی گئی۔ یہ اقدام کولکتہ میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل پر جاری مظاہروں کے درمیان اُٹھایا گیا ہے۔


خیال رہے کہ بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق ملک میں 2022 میں جنسی زیادتی کے اوسطاً روزانہ 90 واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جب کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔


مغربی بنگال کا نیا قانون علامتی ہے کیونکہ بھارت کا ضابطہ فوجداری پورے ملک میں یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے، تاہم، صدارتی منظوری مستثنیٰ ہو سکتی ہے اور اسے ریاستی قانون بنا سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں