اسلام آباد : جمعیت علما ء اسلام (جے یو آ ئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کیا حکومت کےپاس اختیار ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج سیاسی لوگوں کی اہمیت ختم کی جا رہی ہے،انہو ں نے مطالبہ کیا کہ سیاستدانوں کو بااختیار بنائیں اور معاملات ان کے حوالے کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر چیز کیلئے فیصل آباد کا گھنٹہ گھر بنا دینا کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن مسئلے کا حل نہیں۔بلوچستان میں ایک ہی دن سکیورٹی اداروں اور عام شہریوں پر حملے کیے گئے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے،ناراض لوگوں سے بات چیت کی جائے تاکہ مسائل کا حل نکل سکے۔
جے یو آ ئی سربراہ نے کہاکہ جہاں ریاست ناکام ہوجاتی ہے وہاں ہم حالات کنٹرول کرنے لگ جاتے ہیں۔کچے کے ڈاکو اسٹیٹ کو باقاعدہ چیلنج کررہے ہیں۔پارلیمنٹ کے غیر اہم ہونے پر انتہائی مضطرب ہوں۔جو جذبات اختر مینگل کے ہیں وہی ہم سب کے بھی ہیں۔