اسلام آباد : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اسلحہ اورشراب برآمدگی کیس میں وزیراعلٰی کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
کیس کی سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی ۔
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کی طرف سے طبعی بنیادوں پر حاضری سے استثنٰی کی درخواست کی گئی جو کہ عدالت نے مسترد کر دی۔
عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔