پالی کیلے: ایشیا کپ میں بھارت نیپال کو شکست دے کر سپر فور میں پہنچ گیا ہے۔ بھارت نے نیپال کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنائی ہے۔نیپال نے بھارت کو جیت کےلیے 231 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا ۔ تاہم بارش کے باعث اوورز کی کٹوتی کے بعد ہدف 23 اوورز میں 145 رنز کردیا گیا۔ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیپال کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز دیا اور پہلی وکٹ پر ہی 65 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، جہاں 38 رنز بنانے کے بعد کوشال بھرتل آؤٹ ہوئے۔
اسکے بعد بھارتی بائولروں نے نیپالی بیٹرز پر دباؤ بڑھایا اور وقفے وقفے سے وکٹیں لینے کا سلسلہ شروع کیا لیکن دوسرے اوپنر آصف شیخ نے بھی رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ آصف شیخ 58 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تو گلشن جھا نے 23 اور دپیندرا سنگھ نے 29 رنز بنا کر ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ نیپالی ٹیم 144 کے مجموعے پر 6 وکٹوں سے محروم ہوئی تو سومپال کامی نے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 230 کے ہندسے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ نیپال کی ٹیم 49ویں اوور میں آل آؤٹ ہوئی۔
بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا اور محمد سراج نے تین تین جبکہ محمد شامی، ہاردیک پانڈیا اور شردل ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بھارتی ٹیم نے ٹارگٹ کا تعاقب شروع کیا تو تیسرے اوور کی پہلی گیند کے کھیل تک پہنچنے کے ساتھ ہی میدان میں بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ روک دیا گیا۔
بارش کے بعد دورباہ میچ کا آغاز ہوا تو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت بھارت کو جیت کےلیے 23 اوورز میں 145 رنز کا ہدف ملا۔بھارت کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے روہت شرمت نے 74 ، شبھمن گل نے 67 رنز بنائے ۔ بھارتی ٹیم نے دس وکٹوں سے شکست دی۔