بلاول بھٹو زرداری  چار روزہ دورے پر  لاہور پہنچ گئے، بڑی بیٹھک لگانے کی تیاری

08:57 PM, 4 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  چار روزہ دورے پر  لاہور پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو لاہور میں  چار روز قیام کے دوران اہم سیاسی فیصلے کریں  گے۔ بلاول بھٹو زرداری  پنجاب میں مضبوط امیدواروں کو تلاش کرکے ٹکٹ دیں گے ۔ آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کے ذمہ   داری لگائی ہے کہ وہ یہ ٹاسک سرانجام دیں۔ 

اس بار نوجوانوں کو بھی پنجاب میں ٹکٹ دی جائے گی۔پیپلزپارٹی کی نظریں  اب  پنجاب  پر ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری لاہور سمیت پنجاب بھر میں مضبوط امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

بلاول بھٹو سنٹرل پنجاب اور لاہور تنظیم کے غیر فعال اور خالی عہدوں پر مشاورت کریں گے۔  آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔ اس سلسلے میں بلاول بھٹو  پنجاب کے پیپلزپارٹی ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ قاسم گیلانی اور سوشل میڈیا ٹیم سے اہم ملاقات کریں گے  اور  پنجاب میں پیپلزپارٹی کی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

مزیدخبریں