ایشیا کپ، نیپال  نے بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

ایشیا کپ، نیپال  نے بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

پالی کیلے: ایشیا کپ کے پانچویں ون ڈے میچ میں نیپال نے بھارت کو جیت کیلئے 231 رنز کا ہدف دے دیا۔نیپال کی ٹیم نے  بھارت کے خلاف بیٹنگ کرتے  ہوئے 231 رنز بنا ئے ہیں۔ پالی کیلے میں  کھیلے جانے والے  میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپال کی ٹیم 48.2 اوورز میں 230 رنز بناکر  آؤٹ ہوگئی۔

نیپال کے اوپنر کشال بھرتیل نے 38 اور آصف شیخ نے 58 رنز کے ساتھ ٹیم کو عمدہ آغاز دیا ۔ پہلی وکٹ 65 رنز پر گر گئی جبکہ 77 رنز پر دوسرا کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا۔ نیپال کی تیسری وکٹ 93 رنز اور چوتھی وکٹ 101 رنز پر گری۔سومپال کامی 48، کشال بھرتیل 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی طرف سے محمد سراج اور رویندرا جدیجا نے 3، 3 جبکہ محمد شامیہارڈیک پانڈیا، شرڈل ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم نے فیلڈنگ کے دوران تین کیچز بھی چھوڑے۔ بھارتی ٹیم نے جسپریت بمراہ کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔محمد شامی نے ایک،محمد سراج نے تین ، ہردیک پانڈیا  نے  ایک، شردل ٹھاکر نے ایک،  روندر جدیجہ نے  تین  کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔