ریاض: سعودی عرب میں شعبہ سیاحت فروغ پارہا ہے اور لوگ سعودیہ کا رخ کررہے ہیں اس وجہ سے سعودی عرب کو اربوں ڈالرز کی آمدنی ہوئی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب کی شعبہ سیاحت سے آمدنی 9.86 ارب ڈالر رہی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سیاحوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کے اوائل تین ماہ میں 78 لاکھ افراد نے سعودی عرب کا رخ کیا۔ملک کی سیاحتی حکمت عملی میں 2030 تک 10 کروڑ سیاحوں کو راغب کرنے اور 10 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کے اہداف شامل ہیں۔عالمی سیاحتی تنظیم کی جانب سے شائع شدہ ریکارڈز کے مطابق سعودی عرب 2023 کی پہلی سہ ماہی میں تیزی سے ابھرتا ہوا سیاحتی مقام رہا۔