میڈرڈ : سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو اٹک جیل سے پمز لایا گیا تھا لیکن واپس اٹک جیل نہیں پہنچایا گیا۔
انہوں نے ایکس (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے والد کو آج اٹک جیل سے پمز ہسپتال اسلام آباد لے جایا گیااور ہسپتال سے انہیں دوپہر ایک بجے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے اٹک کا فیصلہ ایک گھنٹے سے زیادہ کا نہیں ہے لیکن ابھی تک انہیں واپس جیل میں نہیں پہنچایا گیا۔