ریاض: تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان 18 معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان 18 مختلف شعبہ جات کے لیے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ اس بارے میں سعودی سرمایہ کاری کے وزیر خالد ال فالح نے میلان میں سعودی اٹلی سرمایہ کاری فورم میں بات کرتے ہوئے کہاکہ سعودیہ اور اٹلی کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے18 معاہدے ہوں گے۔
ال فالح نے اٹلی کی سرمایہ کار کمپنیوں کو سعودیہ میں مدعو کرتے ہوئے کہا کہ لگ بھگ 150 کمپنیاں مختلف شعبہ جات میں سعودی عرب میں پہلے ہی کام کررہی ہیں ۔اٹلی کے ساتھ ہماری ترجیح تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔
الفالح کے مطابق سعودی عرب اور اٹلی کو خاص طور پر اقوام کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری کے پیمانے اور معیار کو بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے۔
سعودی عرب کی مجموعی گھریلو پیداوار نے وژن 2030 کے آغاز کے بعد سے پہلے ہی 66 فیصد کی مجموعی شرح نمو حاصل کر لی ہے۔الفالح نے مزید کہا کہ سعودی عرب اب عالمی سطح پر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سرفہرست دس مقامات میں سے ایک ہے۔