رضوانہ تشدد کیس :سول جج کی اہلیہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم 

04:13 PM, 4 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کرنے والی سول جج کی اہلیہ  ملزمہ صومیہ عاصم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد کی ماتحت عدالت میں سول جج کی اہلیہ  صومیہ عاصم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور  کرلی ۔۔ملزمہ کو  1 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سرگودھا کی کمسن ملازمہ رضوانہ پر سول جج کی اہلیہ نے تشدد کیا تھا اور میڈیا پر خبر چلنے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کیا تھا۔ 

مزیدخبریں