کراچی: پاکستان کے سینئر ترین صحافی و اینکرپرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے ایکس(ٹویٹر) پر لکھا کہ باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل کی خدمات میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ جنرل ندیم احمد انجم بطور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس مزید ایک سال تک عہدے پر فائز رہیں گے۔
As military leadership under General Asim Munir gears up to salvage Pakistan from its worst economic crisis, a surge in terrorism, and respond to very important geopolitical developments, well-informed sources confidently claim that the relevant leadership has decided to extend… pic.twitter.com/0iGfEm0fRJ
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) September 4, 2023
انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو درپیش اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے چلائی جانے والی مہم میں آئی ایس آئی، متعلقہ سویلین ایجنسیوں کے ساتھ مل کر، ایران اور افغانستان کی سرحد کے ساتھ اسمگلنگ کے خاتمے، ڈالر کی کمی کا مقابلہ کرنے، تیز رفتار نجکاری کی سہولت فراہم کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ ریاستی ملکیتی اداروں کی تنظیم نو، پاکستان کے ٹیکسیشن سسٹم میں نان فائلرز کے کلچر کو کم کرنے کے لیے ایک مہم شروع کرنا، اور سندھ میں ادارہ جاتی سرکاری بدعنوانی کا خاتمہ، جسے "سسٹن" کہا جاتا ہے کے خلاف بھی کارروائی کرے گی۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی بطور تھری سٹار جنرل میعاد اس ہفتے کے آخر میں ختم ہونے والی تھی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کے گریجویٹ لیفٹیننٹ جنرل ندیم نے کنگز کالج لندن سے اپنی ماسٹر ڈگری حاصل کی اور امریکی محکمہ دفاع کے زیر انتظام ایشیا پیسیفک سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز (DKI APCSS) میں ایڈوانسڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کورس مکمل کیا۔