اٹک جیل میں پرویز الہٰی کے سینے میں درد، پمز ہسپتال منتقل

اٹک جیل میں پرویز الہٰی کے سینے میں درد، پمز ہسپتال منتقل

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی کی اٹک جیل میں طبیعت اچانک خراب ہوگئی ۔ سینے میں درد کے باعث پمز ہسپتال  منتقل کردیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق چودھری  پرویز الہی کا  پمز  ہسپتال میں طبی معائنہ مکمل  ہو گیا ۔سخت سیکورٹی حصار میں پرویز الٰہی کو پمز ہسپتال سے  روانہ کیا گیا۔ پرویز الہی کا کارڈیالوجی وارڈ میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔پرویز الہی کی نبض اور بلڈ پریشر کو بھی چیک کیا گیا۔ مزید ٹیسٹوں کےلیے نمونے بھی لیے گئے۔ 

ترجمان پمز ڈاکٹر انیزا کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال میں پرویز الہی کو روٹین چیک اپ کے لیئے لایا گیا  ۔پرویز الہی کی صحت تسلی بخش  ہے۔پرویز الہی کی صحت کے حوالے سے میڈیکل بورڈ نہیں بنایا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں