نواز شریف کا اسلام آباد کی بجائے لاہور لینڈ کرنے کا فیصلہ، 15 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے

01:35 PM, 4 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم اور  مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف   اسلام آباد کی بجائے لاہور لینڈ کریں گے۔ میاں نواز شریف پندرہ اکتوبر کو لندن سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف وطن واپسی کے لئے خصوصی پرواز  کا استعمال نہیں کریں گے۔ان کی  وطن واپسی مسافر طیارے کے ذریعے ہو گی ۔ میاں نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ  دیے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے ک نواز شریف کی جانب سے سابق اراکین اسمبلی اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی  ہیں۔  مریم نواز تمام حلقوں میں پارٹی اراکین کے ساتھ استقبالیہ جلسے کے لئے رابطے میں ہیں ۔ 

مزیدخبریں