جہلم : پاکستان تحریک انصاف کے سابق ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے علاوہ پاکستان میں کوئی معاشی استحکام نہیں لاسکتا ۔
انہوں نے ایکس (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ آرمی چیف نے لاہور اور کراچی کے بڑے بزنس مین کو اعتماد میں لینے کا درست فیصلہ کیا۔
آرمی چیف نے لاہور اور کراچی کے بڑے بزنس مین کو اعتماد میں لینے کا درست فیصلہ کیا، اس وقت آرمی چیف ہی کی بات کو اہمیت حاصل ہے اور وہی بزنس کا اعتماد بحال کر سکتے ہیں ، امید ہے ان کی گفتگو سے کاروباری اعتماد بحال ہو گا اور استحکام پیدا ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 4, 2023
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس وقت آرمی چیف ہی کی بات کو اہمیت حاصل ہے اور وہی بزنس کا اعتماد بحال کر سکتے ہیں ، امید ہے ان کی گفتگو سے کاروباری اعتماد بحال ہو گا اور استحکام پیدا ہو گا۔