چینی بحران کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے: احسن اقبال، تمام معاشی فیصلے ن لیگ نے کیے: ترجمان پی پی پی

چینی بحران کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے: احسن اقبال، تمام معاشی فیصلے ن لیگ نے کیے: ترجمان پی پی پی
سورس: File

اسلام آباد:  ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے ملک میں چینی کا بحران پیدا ہونے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر ڈال دی۔ 

احن اقبال نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت نے دی، ساری ذمہ داری ن لیگ نہیں اٹھا سکتی، ہر شعبے میں مافیاز پیدا ہوگئیں.

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا ملک میں اسمگلنگ، کارٹلائزیشن اور مافیا کو توڑ نے کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال کے بیان کے بعدسابق وزیر تجارت نوید قمر نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  چینی کی برامد کی اجازت صرف ایک وزارت نہیں دیتی ہے، تمام معاشی فیصلے ن لیگ نے کیے ہیں۔  برامد کی  اجازت پر ای سی سی میں بات کی گئی۔ ہمارے پاس اضافی چینی موجود تھی اس لیے برامد کی اجازت دی گئی۔  

  ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں میرٹ پر دیکھنا چاہیے کہ چینی برامد کا فیصلہ درست تھا کہ نہیں۔

سابق وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ ملک میں چینی کافی مقدار میں موجود ہے، ذخیرہ اندوزی کے باعث ملک کو چینی کے بحران کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اسمگلنگ ایران کے راستے کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف صوبائی حکومت کو حرکت میں آنا چایئے۔ 

مصنف کے بارے میں