مقدمہ ایک قانون دو ،ایمان مزاری رہا،علی وزیر اب بھی جیل میں 

مقدمہ ایک قانون دو ،ایمان مزاری رہا،علی وزیر اب بھی جیل میں 

اسلام آباد: اسلام آباد میں ایک ہی مقدمے میں گرفتار ایمان مزاری اور علی وزیر کے ساتھ علیحدہ علیحدہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ مقدمہ ایک ہی ہے لیکن قانون دو ہیں۔ ایمان مزاری کو رہا کردیا گیا جبکہ علی وزیر اب بھی جیل میں ہیں۔ 

پی ٹی ایم کے جلسے میں تقریر کرنے پر اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا ۔بعد ازاں ایمان مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا گیا تاہم علی وزیر قید ہیں۔ 

دوسری طرف  ایمان مزاری کی مقدمات تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔انہوں نے  ایمان مزاری کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار  دے دیا۔ 

مصنف کے بارے میں