لاہور:سینئر صحافی کامران خان کہتے ہیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی پیش رفت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اب پاکستان کی معاشی بقا کی جنگ کی قیادت کریں گے۔
کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر نےکاروباری دارالحکومتوں کراچی اور لاہور میں تقریباً 100 تاجروں کے ساتھ ملاقاتوں میں سخت اور فیصلہ کن لہجہ برقرار رکھتے ہوئے معیشت کی اصلاح کے لیے ایک پرجوش منصوبے پر عمل درآمد کا عزم کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اسمگلنگ کے خاتمے کا عہد کیا ہے خاص طور پر ایران سے تیل کی بے تحاشہ اسمگلنگ کو ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔
کامران خان کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہت سے مزید عہد کیے ہیں جن میں ملک کے ٹیکس نظام میں نان فائلرز کلچر کا خاتمہ، ریونیو سسٹم میں ٹیکس ادا نہ کرنے والے شعبوں جیسے ریٹیلرز کی شمولیت، اگلے چھ ماہ میں ڈوبتی سرکاری کمپنیوں کی تیزی سے نجکاری کی حوصلہ افزائی، سرکاری کمپنیوں میں تیز رفتار اصلاحاتی عمل کا تعارف، اور ریاستی طاقت کے ساتھ ڈالرائزیشن کا مقابلہ کرنے کا عہد شامل ہے۔
Developments in the last 24 hours confirmed that COAS Gen Asim Munir will now lead Pakistan's battle for economic survival from the front. In meetings with around 100 businessmen in the business capitals Karachi and Lahore, Gen Asim Munir, maintaining a tough and decisive tone,… pic.twitter.com/gJovS9vyjX
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) September 3, 2023
سینئر صحافی کامران خان اپنی پوسٹ میں مزید کہتے ہیں کہ آرمی چیف سندھ میں 'نظام کی قیادت' میں کرپشن کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ جنرل عاصم نے توقع ظاہر کی کہ آزاد عدلیہ معاشی بحالی کے مشن کی حمایت کرے گی۔