ملک بھر میں 18 ہزار ملازمین کو یکم جولائی سے واپڈا الاؤنس دینے کا فیصلہ

09:31 AM, 4 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  واپڈا نے ملک بھر میں اپنے 18ہزار ملازمین کو یکم جولائی 2023ء سے واپڈا الاؤنس دینے کاآفیشل آرڈر جاری کر دیا ہے۔جینکوز، این ٹی ڈی سی،ڈسکوز، پی آئی ٹی سی کے ایک لاکھ 69ہزار ملازمین کو  خصوصی الاؤنس ملنے کا امکان ہے۔

واپڈا ترجمان کے مطابق  واپڈا کی طرف سے  یکم جولائی 2023سےواپڈا الاؤنس کی ادائیگی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق ہے۔

ذرائع کے مطابق  خصوصی الاؤنس طے شدہ شرح سے ملنے والی فری یونٹوں کے متبادل پر دیئے جا رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ ملک میں پہلے ہی جوڈیشل الاؤنس اور ایگزیکٹو الاؤنس دیئے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں وفاقی سطح پر ایف بی آر اور بعض وزارتوں کے ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

واپڈا ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کی دس ڈسکوز کے علاوہ نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی، پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی، جینکوز کے ایک لاکھ 69ہزار ملازمین کو جنہیں فری بجلی کے یونٹ طے شدہ شرح سے اب تک مل رہے ہیں واپڈا الاؤنس غالباً اُن کو فری یونٹوں کے متبادل کے طور پر  دیئے جائیں گے۔

نیشنل پے سکیل میں تنخواہ لینے والے پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے اپنے ملازمین کیلئے گرانٹ آف واپڈا الاؤنس کے عنوان سے آفس آرڈر نمبر ایف او (بی اینڈ ایف) 3-78/Vol-14، 5097-5147گزشتہ روز جاری کیا اسکے مطابق نیشنل پے سکیل میں تنخواہ لینے والے واپڈا کے تمام ملازمین کو فکس واپڈا الاؤنس ملا کریگا۔

آفس آرڈر کے مطابق یکم جولائی 2023ء سے واپڈا کے بنیادی سکیل نمبر 1کے ملازمین کو ماہانہ 8ہزار روپے واپڈا الاؤنس کی ادائیگی ہوا کریگی، بنیادی سکیل نمبر 2کے ملازمین کو ساڑھے 8ہزار روپے ماہانہ واپڈا الاؤنس ملا کریگا، بنیادی سکیل نمبر 3کے ملازمین کو ماہانہ9 ہزار، بنیادی سکیل نمبر 4کے ملازمین کو ماہانہ 10ہزار روپے، بنیادی سکیل نمبر 5کے ملازمین کو ساڑھے 10ہزار روپے ماہانہ واپڈا الاؤنس ملا کرے گا۔ 

آفس آرڈر کے مطابق سکیل نمبر 6کے ملازمین کو ساڑھے 11ہزار،  بنیادی سکیل7 کے ملازمین کو ماہانہ12 ہزار، بنیادی سکیل نمبر 8کے ملازمین کو ماہانہ13 ہزار، بنیادی سکیل نمبر9 کے ملازمین کو ماہانہ ساڑھے 13ہزار روپے، بنیادی سکیل نمبر10 کے ملازمین کو ماہانہ ساڑھے 14ہزار روپے، بنیادی سکیل نمبر11 کے ملازمین کو ماہانہ ساڑھے 15ہزار روپے، بنیادی سکیل نمبر 12کے ملازمین کو ساڑھے16 ہزار روپے، بنیادی سکیل 13کے ملازمین کو ماہانہ18 ہزار روپے، بنیادی سکیل 14کو ماہانہ ساڑھے19 ہزار اور  بنیادی سکیل15 کے ملازمین کو ماہانہ ساڑھے21 ہزار ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ 

بنیادی پے سکیل نمبر 16کے ملازمین کو ماہانہ25 ہزار، بنیادی سکیل 17کے ملازمین کو ماہانہ 32ہزار، بنیادی سکیل نمبر 18کے ملازمین کو ماہانہ 40ہزار، بنیادی سکیل نمبر19 کے ملازمین کو ماہانہ ساڑھے 53ہزار، بنیادی سکیل 20کے ملازمین کو ماہانہ 60ہزار روپے واپڈا الاؤنس دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیکل اور پیرامیڈیکل ایمپلائز جو کہ ہیلتھ الاؤنس لے رہے ہیں انکے بنیادی سکیل نمبر1 کے ملازمین کو6 ہزار تین سو روپے ماہانہ واپڈا الاؤنس ملے گا،  بنیادی سکیل نمبر 2کے میڈیکل/پیرامیڈیکل ملازمین کو 6ہزار سات سو روپے،  بنیادی سکیل نمبر 3کو ماہانہ71 سو روپے،  بنیادی سکیل نمبر 4کو 7ہزار نو سو روپے،  بنیادی سکیل 5کے ملازمین کو 8ہزار تین سو روپے،  بنیادی سکیل نمبر 6کے میڈیکل اور پیرا میڈیکل ملازمین کو 91سو روپے اور  بنیادی سکیل 7کے میڈیکل/پیرا میڈیکل ملازم کو 9ہزار چار سو روپے الاؤنس ملا کریگا۔ 

بنیادی سکیل 8کے ملازم کو10 ہزار تین سو روے،  بنیادی سکیل 9کے ملازمین کو 10ہزار چھ سو،  بنیادی سکیل 10کے ملازم کو 11ہزار چار سو روپے،  بنیادی سکیل 11کے میڈیکل/پیرامیڈیکل ملازمین کو 12 ہزار تین سو روپے،  بنیادی سکیل نمبر 12کے ملازم کو 13 ہزار،  بنیادی سکیل 13کے ملازم کو 14ہزار دو سو،  بنیادی سکیل14 کے میڈیکل/پیرا میڈیکل ملازم کو15 ہزار چار سو، اور  بنیادی سکیل نمبر 15کے ملازم کو 16 ہزار نو سو روپے الاؤنس ملے گا۔ 

آفس آرڈر کے مطابق بنیادی سکیل16 کے ملازم کو 19 ہزار چھ سو روپے،  بنیادی سکیل 17کے ملازم کو 25ہزار تین سو روپے،  بنیادی سکیل نمبر18 کے ملازمین کو 31ہزار آٹھ سو روپے،  بنیادی سکیل نمبر19 کے ملازم کو42 ہزار تین سو روپے اور اسی طرح بنیادی سکیل20 کے میڈیکل/پیرا میڈیکل ملازمین کو 47ہزار سات سو روپے واپڈا الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کےمطابق بنیادی سکیل نمبر 17، 18، 19، 20کے افسروں کو مقرر کئے گئے واپڈا الاؤنس کے علاوہ اسپیشل واپڈا اینڈ پروفیشنل الاؤنس کے تحت اضافی 10ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

واپڈا ترجمان کے مطابق اس آرڈر پر یکم جولائی 2023ء سے عملدرآمد ہوگا۔

مزیدخبریں